Friday, April 17, 2020

دشمن کے پروپیگنڈے

دیکھیں دشمن 3 چیزیں ہمارے دل و دماغ سے ختم کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے
کیوں کہ اسے پتا ہے کہ یہ 3 چیزیں پاکستانیوں کے دلوں سے نکلیں گی تب ہی ہم پاکستان کو آسانی سے توڑ سکیں گے یا پاکستانیوں کو برباد کر سکیں گے (لیبیا، شام، عراق کی طرح)

نمبر 1:- نظریہ پاکستان ہمارے دماغ سے نکالنا چاہتا ہے
خاص کر نئی جنریشن کے دماغ سے اور قوم پرستی بھرنا چاہتا ہے کیوں کہ یہی نظریہ ہمیں کشمیر سے کراچی، گوادر سے گلگت تک جوڑے ہوئے ہے

2:- افواج پاکستان سے دور کرنا چاہتا ہے تاکہ یہ اپنی ہی فوج کے خلاف ہو جائیں تو پھر ان کو تباہ کرنا بہت آسان ہو جائے گا

3:- اتحاد ختم کرنا چاہتا ہے، توڑنا چاہتا ہے، صوبائیت، لسانیت، فرقہ پرستی اور قوم پرستی کو فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ یہ قوم آپس میں لڑ پڑے۔ ریزہ ریزہ ہو جائے، ایک دوسرے سے نفرت کرے تو پھر انہیں تباہ کرنا آسان تر ہو جائے گا

اور وہ مایوسی میں مبتلا کرنا چاہتا ہے پاکستانی قوم کو
یہ 3 کام وہ کچھ قوم پرستوں، کچھ سیاستدانوں اور کچھ ملاؤں، کچھ صحافیوں کو خرید کر ان کے ذریعے کر رہا ہے۔ اور سب سے زیادہ کام وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ کر رہا ہے

ہم نے دشمن کے ان تینوں ٹارگٹس کے خلاف کام کرنا ہے
وہ نفرتیں بڑھانا چاہتا ہے ہمارے درمیان، ہم نے جواب میں محبتیں بانٹنی ہیں۔ سارے گلے شکوے اختلافات بھلا کر ہر پاکستانی کو گلے لگانا ہے۔ ایک دوسرے کی غلط فہمیاں دور کرنی ہیں جو دشمن کی پیدا کردہ ہیں

وہ نظریہ پاکستان ختم کرنا چاہتا ہے۔ہم نے جواب میں ہر در و دیوار پر نظریہ پاکستان کا پرچار کرنا ہے۔ سکولز، کالجز میں نظریہ پاکستان پر باقاعدہ لیکچرز دینے ہیں، ہر چھوٹی بڑی محفل میں نظریہ پاکستان اجاگر کرتے رہنا ہے۔ کیوں کہ صرف اسی نظریہ نے ہمیں کراچی سے لے کر کشمیر تک آپس میں بھائیوں کی طرح جوڑ رکھا ہے

وہ جھوٹے پروپیگنڈے اور الزامات سے ہمارے دلوں سے افواج پاکستان کی محبت نکالنے کی کوشش میں ہے۔ ہم نے ہر جگہ پاک فوج سے یکجہتی اور محبت کا اظہار کرنا ہے۔کیوں کہ ہر مشکل وقت میں اللہ کے فضل سے پاک فوج نے ہی پاکستانیوں کی مدد کی اور حفاظت کی ہے۔ دشمن ہماری گلی محلوں میں پہنچ چکا تھا، جگہ جگہ دھماکے ہوتے تھے۔ ان فوجی جوانوں نے اپنے خون سے وہ آگ بجھائی اور آج ہم سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی قدم قدم پر فوج کے احسانات ہیں ہم پر

اور مایوسی گناہ ہے  ہم نے عوام کو مایوس نہیں ہونے دینا۔ ہر بری خبر کو چھپانا ہے اور اچھی اور امید افزاء خبر کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا ہے

رحمت کے خزانوں میں دیر ضرور ہے لیکن اندھیر نہیں کبھی بھی رحمت کے دروازے کھل سکتے ہیں ہم پر
ہم نے بس حق کا ساتھ دینا ہے
اللہ ہم سب کا، پاک فوج کا اور پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
اسلام اور پاکستان ہمیشہ زندہ و پائندہ باد

No comments:

Post a Comment