18 اپریل 1986
جاوید میانداد کا شارجہ میں مشہور زمانہ چھکا
آج سے 34 سال پہلے 18 اپریل 1986 کو جاوید میانداد نے انڈیا کے خلاف مشہور زمانہ آخری بال والا چھکا مارا تھا۔ یاد رہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ فائنل میں یہ پاکستان کی پہلی فتح تھی
یہ 18 اپریل 1986ء کا واقعہ ہے۔ شارجہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آسٹریلیشیا کپ کا فائنل کھیلا جارہا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان اور نائب کپتان جاوید میاں داد تھے
بھارت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنانے میں کامیاب رہی
اس کے بعد پاکستان کی ٹیم نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا
میچ کا آخری اوور چیتن شرما کروا رہے تھے۔ آخری اوور کی پانچ گیندوں کے بعد پاکستان کا اسکور 242 رنز تھا اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے آخری گیند پر چار رنز درکار تھے۔ گیند کا سامنا جاوید میاں داد کو کرنا تھا جن کا ذاتی اسکور اس وقت 110 رنز تھا
اس کے بعد وہی کچھ ہوا جو صرف افسانوں میں یا کہانیوں میں ہوتا ہے۔ جاوید میاں داد کو چوکا مارنے سے روکنے کے لئے بھارتی ٹیم کے کپتان کپیل دیو نے اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں پھیلا دیا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میچ کی آخری گیند پھینکنے کے لئے چیتن شرما نے دوڑنا شروع کیا، فضا میں سخت تناؤ کی کیفیت تھی لوگوں کی سانسیں رکی ہوئی تھیں، اسٹیڈیم میں مکمل خاموشی تھی۔ چیتن شرما نے گیند پھینکی اور جاوید میاں داد نے اسے فل ٹاس بناتے ہوئے مڈ وکٹ کی طرف فضا میں اچھال دیا۔ جاوید میاں داد اس آخری گیند پر چھکا مارنے میں کامیاب ہوچکے تھے اور پاکستان یہ میچ ایک وکٹ سے جیت چکا تھا
اس میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جاوید میاں داد نے حاصل کیا جبکہ مین آف دی سیریز کا اعزاز سنیل گواسکر کے حصے میں آیا

No comments:
Post a Comment