Sunday, April 19, 2020

افغان آرمی اور فرقہ واریت

افغان آرمی بھی تو اہلسنت سنی ہے لیکن امریکی، اسرائیلی و بھارتی ایجنٹ بھی ہے بلکہ ان سے بھی دو قدم آگے ہے اسلام کو، مسلمانوں کو نقصان دینے میں پیش پیش ہے۔

کیا صرف سنی ہونے کی بنیاد  پر ہم ان سے ان کے گناہوں سے منہ پھیر لیں ؟؟؟ کہیں کہ نہیں جی یہ اہلسنت ہے۔ سنی ہیں ہم ان کو کچھ نہیں کہیں گے۔ نہیں ہرگز نہیں۔ بلکہ ان اسرائیل، بھارت اور افغان آرمی ان کی ایجنٹس، اس طرح کے لوگوں سے ہماری جنگ رہے گی جنگ رہے گی جنگ رہے گی

اس لئے تو کہتا ہوں فرقہ واریت گروہ بندی سے باہر نکل کر سوچو۔ ایرانی ،افغانی ،سعودی بعد میں بننا پہلے مسلمان بن جاؤ۔ اسی طرح سب سے پہلے اپنے وطن اپنے گھر جہاں آپ، آپ کے بچے رہتے ہیں اس دھرتی اسلام پاکستان کے خیر خواہ بن جائیں

مغربی طاقتوں کی طرف سے تمام سازشوں کو سمجھیں۔
اب کوئی بھی فرد واحد ایران کا ہو ،یا بہت سارے ہوں۔
اگر یہ بھی افغان آرمی کی طرح امریکہ اسرائیل بھارت کے ایجنٹ ہونے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ثبوت بھی ہوں اور ثبوتوں سے پیش بھی کیا جا رہا ہو تو یہاں کسی بھی شیعہ کو اس کا دفاع نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن یہاں سب فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں

اسی طرح سعودی عرب کا کوئی فرد واحد یا کوئی بندا امریکہ، بھارت کی چاپلوسی یا را ایجنٹ ہونے کا کردار ادا کرے تو یہاں بھی ہمیں حق کا ساتھ دینا چاہیے اور ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہیے، لیکن یہاں بھی کچھ لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ بغیر تحقیق کیے، بغیر ثبوتوں کے بس اپنے مسلک پر حملہ سمجھتے ہیں یہ تو عقلمندی نہ ہوئی۔یہ تو اپنے ملک سے دشمنی ہے اور اسلام کو بھی ایسے لوگوں سے خطرہ ہے

اسی طرح ہمارے ملک کے اندر بھی کوئی فرد یا کوئی علاقہ یا کوئی گروہ یا کوئی فرقہ یا مسلک  اگر غلط کرے اور بیرونی ایجنٹوں کا ساتھ دے تو ہرگز ہرگز ہمیں ان کا ساتھ نہیں دینا چاہیے بلکہ ہر صورت ان کو بے نقاب کرنا چاہیے بلکہ اسلام تو ایسے لوگوں کو ختم کرنے کا حکم دیتا ہے۔ دنیا کے قانون بھی ایسے غداروں کو ختم کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ مسلمانوں میں غداری اسرائیلی، بھارتی، امریکی ایجنٹس مسلمانوں کے قاتل اور ان کو توڑنے والے حوصلہ شکنی کرنے والے یزیدی کردار ہی ہوسکتے ہیں حسینی کردار نہیں۔

اسی طرح ہمارے ہاں سیاسی جمہوری مذہبی جماعتیں ہیں،
میں چیلنج دیتا ہوں مجھے پوری اسلامی تعلیمات سے دیوبندی، اہلحدیث  بریلوی شیعہ مسلک فرقہ واریت
پورے اسلام کی تعلیمات سے گروہ بندی ثابت کر کے دکھاؤ۔ یہ کہیں موجود نہیں ہے

صرف اور صرف مسلمان ہم ایک مسلمان ہیں۔ بس یہی نام ہے ہمارا !!!

اور میں مذہبی سیاسی جمہوری جماعتوں سے کہتا ہوں
چیلنج سے میرے سوالوں کا جواب دے
جس جمہوریت کے ذریعے آپ اسلام پھیلانے اور اسلام کو نافذ کرنے کی بات کرتے ہیں یہی جمہوریت اسلام کے خلاف کا نظام ہے۔
شراب کی بوتل کا لیبل مکہ کولا رکھ دینے سے اندر کی شرب پاک نہیں ہو جاتی۔

آپ کو جانا لاہور ہے اور آپ گاڑی پر بیٹھے ہیں کوئٹہ سے کراچی کی، آپ کبھی منزل پر نہیں پہنچ سکتے ۔

مذہبی سیاسی جمہوری جماعتوں سے کہوں گا آپ خود کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں اور اسلام کا بھی مذاق اڑوا رہے ہیں اسلام کا لیبل لگا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
جس جمہوریت کی گاڑی پر آپ سوار ہیں یہ جمہوریت کی گاڑی آپ کو کبھی بھی اسلام کی طرف نہیں لے جائے گی بلکہ فرقہ واریت، دست و گریباں ایک دوسرے سے نفرت  مسلمانوں کو تفریق در تفریق اور الجھا کر رکھنے کا پلان ہے
آپ جو مثال دیتے ہو اسلام کی سیاست کی وہ تو بڑی پاک سیاست ہے۔ آپ نے سب سے بڑا گناہ یہ کیا کہ پاک سیاست کو اس غلیظ جمہوریت کی سیاست کے نام سے منسوب کر کے لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں

مسلمان دھوکہ باز نہیں ہوتا ،مسلمان کمزور نہیں ہوتا مسلمان اللہ، اللہ کے رسول کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔

آج کل مذہبی علماء سیاست کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ جس جمہوریت، سیاست کو اسلامی ثابت کر رہے ہیں اس نے ہر مسلمان کے دل میں خنجر مارا ہے۔ مسلمانوں کی تباہی بربادی کا سامان یہی جمہوریت ہے۔ مسلمانوں کو یرغمال بنانے مسلمانوں کی تباہی کے سارے رستے اسی جمہوریت سے نکلے ہیں۔ آپ اسی جمہوریت کے رکھوالے بنے ہیں آپ خود کو مسلمان اور اسلام کا ٹھیکیدار کہتے ہیں آپ کی ہی وجہ سے مسلمان آج ایک نہیں ہو رہے، آپ کی ہی وجہ سے فرقوں میں تقسیم ہوچکے ہیں، آپکی ہی وجہ سے آج  گروہ بندی عروج پر ہے

میں تمام مذہبی سیاسی جمہوری لیڈران اور ان کے کارکنان سے کہتا ہوں اپ میرے ان کچھ سوالات کا جواب اسلامی تعلیمات سے دے  دیں چیلنج دیتا ہوں آپ کے پاس ایک  بھی جواب نہیں

حق کی بات کرتا ہوں تو کفر کے فتوے لگا دیتے ہو
مسلمانوں کو ایک کرنے کی بات کرتا ہوں تو کہتے ہوۓ اللہ کی رحمت ہیں اسے مت چھیڑو۔
دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث، شیعہ کے معاملات نام اختلافات کو ختم کرنے کی بات کرتا ہوں کہ ایک مسلمان بن جاؤ جو میرے آپ کے اللہ، اللہ کے رسول نے ہمیں مسلمان بنایا ہے تو آپ مجھ پر فتوے لگانا شروع کر دیتے ہو

مجھے بھی اور ان کو بھی یہ پتہ ہے کہ یہ فرقہ واریت مسلمانوں یا کسی مولوی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ازل سے ہی اسلام کے دشمنوں نے پھیلا رکھی ہے۔ دشمن طاقتوں نے اسلام کے خلاف سازشیں، مسلمانوں کو تقسیم کرنے اور آپس میں لڑوانے کے لیے پلان بنائے اور اب بھی ان پلانز پر کام کر رہی ہیں

فرقہ واریت کی اصل وجہ مسلمان نہیں بلکہ یہود و نصاریٰ ہیں۔ جب ہمیں پتہ لگ چکا ہمیں نقصان دینے کے لیے تقسیم کرنے کے لیے دشمن پلان بنا چکا ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہم مسلمان آپس کے اختلافات، فرقہ واریت، قوم پرستی بھلا کر ایک مسلمان بن جائیں۔ سچی اسلامی تعلیمات پر چل پڑیں جس میں کوئی فرقہ پرستی کی ہرگز ہرگز اجازت نہیں۔

مذہبی جمہوری سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو ہی تقسیم کرنے میں یہود و نصاریٰ سے بھی دو قدم آگے کام کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جمہوریت میں یہود و نصاریٰ کے نظام کو لے کر چل رہے ہیں۔ جب تک یہ جمہوریت سے الگ نہیں ہونگے اور سچے دل سے توبہ کرکے مسلمانوں کو ایک کرنے کے راستے پر نہیں چلیں گے یہ ایسے ہی تقسیم رہیں گے۔

میرا مذہبی سیاسی جمہوری جماعتوں سے سوال
آپ نے آج تک کونسا جہاد کیا ہے ؟؟؟

آپ کو اسلامی تعلیمات کا پورا پتہ ہے کہ اللہ، اللہ کے رسول نے فرقہ واریت سے منع کیا ہے ہم مسلمانوں کا ایک نام ایک قوم، ایک نام اسلام رکھا ہے پھر اس کے باوجود آپ الگ الگ فرقوں میں کیوں تقسیم ہو ؟؟؟

سیاسی مذہبی جمہوری جماعتوں سے سوال ہے آپ نے تو یہود و نصاریٰ سے لڑنا تھا اور اپنے مسلمانوں سے پیار کرنا تھا اپنوں کو ایک کرنا تھا لیکن آپ نے یہود و نصاریٰ سے آج تک کونسا جہاد کیا ہے یا ان کو کہاں نقصان پہنچایا ہے یا کونسی ان کی سازش کو آپ نے ناکام بنایا ہے ؟؟؟

آپ اسلام کے صحیح مجاہدین، جہاد کرنے والوں کی بھی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں بلکہ ان کی حوصلہ شکنی بھی کر رہے ہیں

پاک فوج اکیلی یہود و نصاریٰ سے لڑ رہی ہے
بھارت سے جنگ، روس سے جنگ، امریکہ اور اس کے حواریوں سے جنگ، بھارت، امریکہ، اور اسرائیل کی طرف سے خارجیوں سے جنگ جیت چکی ہے

افغان آرمی منافق، یہ بھی شکل و صورت سے مسلمان لیکن اندر سے اسرائیل، بھارت اور امریکہ سے بھی دو قدم آگے۔مسلمانوں کو نقصان دینے میں۔  ان سب سے اکیلے پاک فوج ہی لڑ رہی ہے

پوری دنیا میں ایک منظم پلان کے تحت اشعار اسلام اور ہماری پاک ہستیوں کے خلاف اس سازشی اور گستاخ یہ کی جاتی ہے۔ آپ کیا سمجھتے ہو یہ کوئی فردِ واحد کرتا ہے نہیں نہیں نہیں۔ان سب کے پیچھے ماسٹرمائنڈ ممالک کا ہاتھ ہے۔ اسرائیل، بھارت اور امریکہ وغیرہ

ان سب سے عملی طور پر پاک فوج لڑ رہی ہے

پوری دنیا میں مسلمانوں کے قاتلوں سے پاک فوج لڑ رہی بدلہ لے رہی ہے

اب میں سوال کرتا ہوں سیاسی و مذہبی جماعتوں سے آپ کہاں کھڑے ہو ؟؟؟ سوائے احتجاجی مظاہرے کرنے، الزامات لگانے، ٹانگیں کھینچنے حوصلہ شکنی کرنے کے سوا آپ نے کیا کِیا ہے آج تک ؟؟؟

جنگ کا دوسرا نام دھوکہ ہے، پاک فوج حکمت سے بصیرت سے خاموشی سے اپنی جنگ لڑ رہی ہے !!!
افغان جنگ شروع ہوئی تو آپ کا دماغی لیول تو یہ ہے آپ نے فتوے دینا شروع کر دئیے وغیرہ وغیرہ

18 سال بعد پتہ چلا کہ وہ جنگ دشمن کو دھوکہ دی جارہی تھی۔
اسی طرح بہت ساری باتوں کا آپ کو بعد میں پتہ چلے گا۔بہت ساری باتیں آپ کو بتاتے بھی رہتے ہیں۔

لیکن آپ ہر موقع پر جذباتی ہوکر اپنے فرقے، اپنی لیڈر شپ کو چمکانے کے لیے  فتوے اور کفر کے اور پتہ نہیں کیا کیا  شروع ہو جاتے ہو

اب پہلا دور گیا، اب جو بھی اپنے مسلک کی بنیاد پر وطن عزیز پاکستان کی کڑی کھوکھلی کرتا نظر آ گیا آہنی ہاتھوں کے ساتھ اس کے ساتھ نمٹا جائے گا اور سب کو بے نقاب کیا جائے گا۔ یہ پیغام ان لوگوں کے لئے بھی ہے جو اداروں میں بیٹھ کر ایسے لوگوں کے سہولت کار ہیں

No comments:

Post a Comment