Friday, April 3, 2020

تین اپریل 2016 جب ویسٹ انڈیز نے دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا

3 اپریل 2016
آج کے ہی روز آج سے 4 سال پہلے 3 اپریل 2016 کو ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلیے بہترین دن تھا

جب ویسٹ انڈیز نے ایک ہی روز دو ورلڈ کپ فائنل جیتے تھے ایک ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا جبکہ دوسرا مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا

ویمنز فائنل میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 148 رنز بنائے جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے مقررہ ٹارگٹ 19.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لِیا

مینز فائنل میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنائے، جواب میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ ٹارگٹ 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد پورا کر لِیا

آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو 19 رنز درکار تھے جب کارلوس بریتھویت نے بین سٹوکس کو لگاتار 4 چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو ورلڈ چیمپئن بنا دیا تھا

No comments:

Post a Comment