پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید
پنجاب کے شہر گجرات کے قریب پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 2 پائلٹ انسٹرکٹر میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے
مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

No comments:
Post a Comment