Thursday, April 23, 2020

تئیس اپریل 2017 یونس خان کے ٹیصٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل

23 اپریل 2017
یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے


محمد یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے بازوں میں سے ایک تھے۔ سر جھکا کر فقط اپنی کارکردگی سے ہر ایک کا منہ بند کر دینے والا کھلاڑی

یونس خان 29 نومبر، 1977ء کو خیبر پختون خواہ کے شہر مردان میں پیدا ہو‎ئے۔ وہ پاکستان کی 2009ء کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ یونس خان حنیف محمد اورانضمام الحق کے بعد پاکستان کے تیسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی۔ ان کا سب زیادہ اسکور 313 رنز ہے

وہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 26 فروری 2000 سے لے کر 14 مئی 2017 تک 118 ٹیسٹ میچز میں 10099 رنز بنائے جن میں 34 سنچریاں اور 33 ففٹیز شامل ہیں ۔

انہوں نے 23 اپریل 2017 کو 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ۔وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 13 ویں اور پاکستان کے پہلے بلے باز تھے

وہ دنیا کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر اس ملک (11 ممالک) میں سنچری بنائی ہے جو ٹیسٹ کرکٹ میچ منعقد کرواتا ہے

No comments:

Post a Comment