Wednesday, April 1, 2020

سات شعبان المعظم 47 ہجری یومِ ولادت سیدنا قاسم بن امام حسن المجتبٰی

07 شعبان المعظم 47 ہجری
02 اکتوبر 667
یومِ پیدائش سیدنا قاسم بن امام حسن المجتبٰی بن مولائے کائنات سیدنا علی المرتضٰ
ی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم

السلام اے کریم ابن کریم ابن کریم
السلام اے ولی ابن سخی ابن مولائے کائنات

ہماری زندگی میں روشنی اہل بیت اطہار کی محبت سے ہے۔اللہ ہم کو اسی محبت پہ زندہ رکھے اور ہماری نسلوں کو بھی اسی محبت پہ موت دے۔ آمین

سیدنا قاسم بن امام حسن  المجتبٰی رضی اللہ عنہ 7 شعبان المعظم 47 ہجری بمطابق 2 اکتوبر 667 کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ امام حسن ابن مولائے کائنات سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ اور جناب رملہ کے بیٹے اور سیدنا علی المرتضٰی بن ابی طالب و خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا کے پوتے تھے۔

آپ نہایت جری تھے۔ واقعہ کربلا میں ارزق شامی جیسے نامی گرامی پہلوان کو میدان کربلا میں قتل کیا اور جب دشمنوں سے زیر نہ ہوئے تو سب نے اچانک چاروں طرف سے گھیر کر حملہ کیا اور عمیر بن نفیل ازدی کے وار سے گھائل ہوئے ۔ گھوڑے سے گرنے کے بعد زندہ ہی پامال  سُم اسپاں ہو گئے اور شہید ہوئے۔ یہ 10 محرم الحرام 61 ہجری بمطابق 10 اکتوبر 680 کا دن تھا۔ اس وقت آپ کی عمر صرف 14 سال تھی

No comments:

Post a Comment