Friday, April 17, 2020

سترہ اپریل 1995یومِ پیدائش ارسلان ستی شہید

17 اپریل 1995
یومِ پیدائش لیفٹنینٹ ارسلان عالم ستی شہید

ہم کوئی شہادت نہیں بُھولے
ہر شہید ہمارے سر کا تاج ہے

شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کو 23 ستمبر 2017 کو وادی خیبر میں  راجگال سیکٹر پہ سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے دشمن نے گولی کا نشانہ بنایا۔وہ آپریشن خیبر 4 کے سلسلے میں وہاں تعینات تھے

17 اپریل 1995 کو پیدا ہونے والے شہید ارسلان ستی  کا تعلق گاؤں گہل مری  سے تھا جبکہ رہائش مزمل ٹاؤن راولپنڈی میں تھی۔ آپ تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے

30 نومبر 2017 کو شہید کے والد شمشیر عالم ستی بھی دل کا دورہ پڑنے سے اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے روانہ ہو گئے

یہ پاکستان ہے جس کے جوان بیٹے ہم کل بھی نچھاور کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی جب اس وطن کو ضرورت پڑی ہمارا کوئی جوان انکار نہیں کرے گا۔ اِن شاء اللہ عزوجل

No comments:

Post a Comment