21 اپریل 1938
20 صفر المظفر 1357 ہجری
پیر و مرشد حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال کا سفر آخرت
علامہ محمد اقبالؒ کے خاندانی ’’جینز‘‘ بہت عمدہ تھے ،ان کے خاندان کے اکثر افراد دراز عمر رہے۔ ان کے والد نے 93 سال ، والدہ نے 75سال، بھائی اور بہن نے 80 سال سے زائد، جبکہ بیٹے جاوید اقبال نے بھی 90 سال سے زیادہ عمر پائی، تاہم حضرت علامہ محمد اقبال 61 سال چند ماہ کی عمر میں ہی داعئ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ علامہ اقبال کی کم عمری کی وجوہات میں ان کی کمزور طبیعت، تساہل پسندی، فشار اعصاب، تمباکو نوشی، بد پرہیزی اور کشتوں کا استعمال وغیرہ بیان کی جاتی ہیں۔ علامہ اقبال زندگی بھر مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔ عوارض چشم، عوارض گردہ، نقرس، عوارض قلب، عوارض ریوہ، عوارض گوراشی، درد گلو، امراض دہان، ملیریا اور کم خوابی جیسے امراض کا ساتھ زندگی بھر رہا۔
علامہ اقبالؒ نے اپنی بیماریوں کا تذکرہ خود بہت تفصیل سے کر رکھا ہے اور اپنی بیماریوں اور کیفیتوں کو خوب رقم کیا ۔ ان کے مطبوعہ ساڑھے چودہ سو خطوط میں سے 251 خطوط میں ان کی بیماریوں کا ذکر ہے ۔ علامہ اقبال کی آخری عمر کی کئی نظموں میں بھی اس کا تذکرہ ہے ۔ مسلسل بیماریوں کے حملوں کے باوجود علامہ اقبالؒ وبائی امراض اور ان کے حملوں سے محفوظ رہے۔ 1918ء میں لاہور میں جان لیوا وبا انفلوائنزا میں لاکھوں شہری لقمہ ء اجل بن گئے، پھر طاعون کی وبا کے وقت بھی علامہ اقبال کا مدافعتی نظام کامیاب رہا اور وہ محفوظ رہے۔
علامہ اقبالؒ علالت و علاج کے معاملے میں بھی خوش قسمت رہے اور انہیں وقت کے لحاظ سے بہترین طبی امداد میسر رہی۔ تیس سے زیادہ حکیموں اور ڈاکٹروں کے نام ان کے معالجین کی فہرست میں نمایاں ہیں۔ ان معالجین میں مقامی اور غیر ملکی ماہرین، جن میں برطانوی ، جرمن اور فرانسیسی طبیب بھی شامل ہیں۔ حکیم عبدالوہاب انصاری المعروف حکیم نابینا دہلی، حکیم اجمل خاں ، حکیم سید ضیاء الحسن بھوپال، حکیم سلطان محمود، حکیم محمد حسن قرشی، حکیم گورداس پور، حکیم سید زادہ، حکیم محمد افضل اور حکیم فقیر محمد کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عبدالباسط انصاری، ڈاکٹر احمد بخش خاں بہادر، ڈاکٹر رحمان، ڈاکٹر بوس، ڈاکٹر حسن محمدحیات، ڈاکٹر مظفر علی، ڈاکٹر ڈک، ڈاکٹر یار محمد خاں، ڈاکٹر کرم ، ڈاکٹر کرنل امر چند، ڈاکٹر کیپٹن الٰہی بخش، ڈاکٹر برج موہن ورما، ڈاکٹر عباس علی، ڈاکٹر ذیلنتر، ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر متھرا داس، ڈاکٹر جمعیت سنگھ، ڈاکٹر عبدالقیوم کے نام نمایاں ہیں۔
ایام شباب سے ہی صحت کے حوالے سے مشکلات کا شکار رہنے والے علامہ کو زندگی کے آخری سالوں میں جس جان لیوا بیماری نے مبتلائے اذیت رکھا، وہ 1934ء میں کھانسی اور زکام سے شروع ہوئی۔ سید نذیر نیازی کے مشہور مضمون ’’آخری علالت‘‘ کے مطابق 1934ء میں 10 جنوری عید الفطر کا دن تھا ،وہ حسب معمول نماز کے لئے شاہی مسجد گئے ،اس روز تیز اور ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ علامہ عام لباس میں گئے تو وہاں مسجد کے کھلے صحن میں انہیں ٹھنڈ لگ گئی۔ واپس آگئے ،سویاں کھائیں اور والد مرحوم کی تقلید میں دودھ کی بجائے دہی میں ملا کر کھائیں۔ حکیم فقیر محمد نے انہیں عرصے سے دودھ اور ہر اس شے سے، جو دودھ سے بنی ہو ، پرہیز تجویز کر رکھا تھا۔ سویاں کھانے سے ان کا گلا بیٹھ گیا ۔ علاج شروع ہوا، مگر افاقہ نہ ہوا ۔ فروری میں ایکسرے ہوا تو پتہ چلا کہ قلب کے اوپر رسولی بن رہی ہے۔ ڈاکٹر نے ریڈی ایشن علاج تجویز کیا، مگر علامہ متفق نہ تھے۔ انہوں نے حکیم نابینا سے رابطہ کیا اور ان کے علاج سے بہتری آئی ۔ معاملات معمولی تبدیلیوں کے ساتھ چلتے رہے
1938ء کے فروری میں دمہ کا دورہ ہوا۔ 30 مارچ 1938 کو ضعف قلبی سے غشی طاری ہو گئی۔ اپریل میں چہرے ، پاؤں پر ورم ہو گیا، درد پشت اور درد شانہ کے عوارض شروع ہو گئے ۔ 19 اپریل 1938 سے بلغم میں کسی قدر خون آنے لگا۔ ڈاکٹر جمعیت سنگھ نے مایوسی ظاہر کی۔ ڈاکٹر امیر چند پہنچ گئے اور ڈاکٹر عبدالقیوم کو ہدایات دے کر چلے گئے، دوائی کھائی تو علامہ کا جی متلانے لگا، اس پر خمیرہ گاؤ زبان عنبری کی خوراک لی تو طبیعت بحال ہوئی۔
20 اپریل 1938 کو طبیعت زیادہ ناساز ہوئی تو ڈاکٹروں نے Mersalyl کا ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا ۔ اس ٹیکے سے پیشتر چونکہ ان دنوں ایمونیم کلورائیڈ دینا ضروری تھا تاکہ پیشاب کھل کر آجائے۔ ڈاکٹر عبدالقیوم نے دوائی تیار کی اور ذائقہ بدلنے کے لئے تھوڑا سا ’’گلیسرینز‘‘ بھی ملا دیا۔ اس کے باوجود علامہ کو دوائی ناگوار لگی اور انہوں نے ناگواریت کا اظہار بھی کیا ۔ صبح سے علامہ کی چارپائی جاوید منزل کے پورچ میں تھی، رات ہوتے ہی خنکی ہونے لگی اور رات گئے علامہ نے چارپائی اندر لے جانے کا کہا۔ علی بخش اور ڈاکٹر قیوم چارپائی ان کے کمرۂ خاص میں لے گئے۔ چارپائی رکھ کر ڈاکٹر قیوم کمرے سے نکل کر باہر سستانے لگے ۔ علامہ نے علی بخش کو کہا کہ میرے شانے دباؤ، پھر بیٹھے بیٹھے پاؤں پھیلا لئے اور دل پر ہاتھ رکھ کر کہا: ’’یا اللہ، یہاں درد ہے، اس کے ساتھ ہی سر پیچھے کی طرف گرنے لگا۔علی بخش نے سہارا دیا تو علامہ نے قبلہ رو ہو کر آنکھیں بند کر لیں اور پیدا کرنے والے کے دربار میں سرخرو ہو گئے۔ 21 اپریل 1938ء بمطابق 20 صفر المظفر 1357 ہجری بروز جمعرات صبح سوا پانچ بجے علامہ محمد اقبال نے جان جانِ آفریں کے سپرد کر دی ۔ علی بخش نے گھبرا کر ڈاکٹر صاحب کو آواز دی ۔ڈاکٹر عبدالقیوم دوڑتے ہوئے اندر پہنچے تو علامہ کی آنکھیں بند اور لبوں پر ہلکا سا تبسم تھا۔ اس وقت ہر طرف فجر کی اذانوں کی پُر سطوت صدائیں گونج رہی تھیں پھر ڈاکٹر عبدالقیوم نے ہی ریڈیو والوں کو فون پر علامہ کے انتقال کی خبر دی۔
لوگ جوق در جوق جمع ہونا شروع ہو گئے۔ اخباروں نے خصوصی ضمیمے شائع کئے، سکول ، کالج، عدالتیں سب ادارے بند رہے
عبدالمجید سالکؔ کے بقول: ’’جاوید منزل اس بیوہ کی طرح نظر آرہی تھی، جس کا سہاگ اجڑ گیا ہو ‘‘۔ چودھری محمد حسین نے، راجہ حسن اختر اور ڈاکٹر مظفر الدین قریشی کے ہمراہ علامہ اقبال کو شاہی مسجد کے کسی حجرے میں دفن کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس کے لئے سرکاری اجازت کی ضرورت تھی۔
پنجاب حکومت کے سربراہ سکندر حیات کلکتہ کے دورے پر تھے۔ میاں امیر الدین نے ٹیلی گراف کے ذریعے ان سے رابطہ کر کے اجازت طلب کی تو انہوں نے انکار کر دیا اور اسلامیہ کالج کے میدان میں تدفین کا کہا، لیکن علامہ کے دوست احباب ڈٹے رہے اور انہوں نے براہ راست صوبے کے گورنر سر ہنری کریگ سے رابطہ کر کے دہلی سے اجازت منگوا لی اور مسجد شاہی کے بائیں جانب والے قطعہ زمین پر علامہ کی لحد کی تیاری شروع ہو گئی۔ علامہ کی رہائش گاہ پر عقیدت مندوں کی آمد پانچ بجے عصر تک جاری رہی ،پھر علامہ کا جنازہ جاوید منزل سے برآمد ہوا۔ جنازے کی چارپائی کے ساتھ لمبے لمبے بانس باندھ دئیے گئے تاکہ ہر شخص آسانی سے کندھا دے سکے۔ ہر مذہب، مسلک اور فکر کے لوگ ہجوم کی صورت میں ساتھ ساتھ تھے ۔ جنازہ قلعہ گوجر سنگھ اور خیابان فلیمنگ سے ہوتا ہوا، اسلامیہ کالج سے گزر کر قلعہ لاہور کے قریب پہنچا، حضوری باغ پھر بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں کے قریب رکھ دیا گیا۔ 60 ہزار سے زیادہ کا ہجوم شام سات بجے شاہی مسجد کے صحن پہنچا اور وہاں جنازہ رکھ کر علامہ کے بڑے بھائی عطا محمد کا انتظار ہونے لگا، جو سیالکوٹ سے نہیں پہنچ پائے تھے۔ ساڑھے آٹھ بجے مولانا غلام مرشد نے نماز جنازہ پڑھائی
اسی اثناء میں سیالکوٹ سے رشتہ دار پہنچ گئے۔ کہرام مچ گیا۔ عطا محمد روتے روتے مجمع کو ہٹاتے جاتے اور کہتے لوگو! مجھے میرے بھائی کا چہرہ دیکھ لینے دو ، اس نے کہا تھا، اس کے چہرے پر مرنے کے بعد تبسم ہو گا ۔ یقیناً ہو گا۔
علامہ اقبال نے خود کہا تھا:
نشان مرد مومن با تو گویم
چو مرگ آید تبسم بر لب اوست
(مرد مومن کی علامت تجھ سے کہتا ہوں کہ جب اس پر موت آئے تو اس کے لبوں پر مسکراہٹ رہتی ہے)
حکیم الامت کے جسد خاکی کو سوا دس بجے رات سپرد خاک کر دیا گیا ۔ چند مہینوں بعد مزار کمیٹی بنا دی گئی، جس نے فیصلہ کیا کہ مزار کی تعمیر کے لئے چندہ نہیں لیں گے۔ قیام پاکستان کے بعد وزیر خزانہ غلام محمد نے حکومت کی جانب سے مزار کی مدد کرنا چاہی تو کمیٹی نے قبول نہیں کیا۔ افغان حکومت نے اٹلی کے ماہرین فن سے مقبرے کا نقشہ بنوا کر بھیجا، اسے بھی قبول نہیں کیا گیا کہ اس میں کیتھولک صنعتی فن تعمیر نظر آتا ہے اور آخر میں عالمی شہرت یافتہ ماہر فن تعمیر نواب زین یار بہادر جنگ سے نقشہ بنوایا گیا اور پھر پُرشکوہ مقبرہ تعمیر ہوا جس کی تکمیل 22 فروری 1950 کو ہوئی
علامہ اقبال کا مقبرہ لاہور کی سرزمین پر صدیوں’’سجدہ گاہ صاحب نظراں‘‘ رہے گا
اقبال نے کہا تھا : " زیارت گاہ اہل عزم و ہمت ہے لحد میری "

No comments:
Post a Comment