Sunday, March 22, 2020

ستائیس رجب فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ

ستائیس رجب جمعہ کی شب جب وہ شہر میں داخل ہوا تو
ڈرے سہمے لوگ اس کی آمد پر گھروں سے نکل آئے، نعرے لگنے لگے
آنسو بہنے لگے، ہر طرف آہوں اور سسکیوں کی آوازیں بلند ہو رہی تھیں
گھروں کی چھتوں سے عورتوں نے اپنی اوڑھنیاں اس کے قدموں میں گرا دیں تو اس کے محافظوں نے وہ چادریں جلدی سے اٹھا لیں کیوں کہ اس کو اپنا اکرام ہر گز پسند نہیں تھا
وہ کانپتی ٹانگوں سے چلتا ہوا مسجدِ اقصٰی کی طرف جانے لگا
اس کے دماغ میں گزشتہ کئی دہائیوں پر مبنی وہ واقعات فلم کی طرح چلنے لگے جب اس نے پہلی دفعہ تیغ بازی کی مشق کرتے ہوئے سوچا تھا کہ میں اقصٰی آزاد کرواؤں گا۔
آج وہ سارے خواب پورے ہو گئے تھے ۔ اوائل عمری میں اقصٰی کی خاطر تلوار کے قبضے میں کلائی دینے والا آج بڑھاپے میں تھا
سسکیاں بلند ہونے لگیں، کانپتی آواز میں حمد جاری ہونے لگی اس رب پاک کی قدرت پر وہ حیران تھا جس نے اسے اس عظیم مقصد کی خاطر چن لیا تھا
سامنے مسجد اقصٰی تھی
وہ مسجد اقصٰی کی دہلیز پر گرا اور سجدے میں چلا گیا۔
اقصٰی کی دہلیز جس کا انتظار کئی سالوں تک کرتی رہی آج اسی کے آنسو اس مسجد کی دہلیز کو دھونے لگے
فلسطین کی سر زمین پر ہونے والے مظالم کا خاتمہ ہو گیا تھا
اہلِ اسلام کو ایک ایسا لیڈر مل گیا تھا جس نے فرقہ واریت سے زیادہ فلسطین کو اہم سمجھا
جس کا ڈر اور خوف کفار پر بٹھا دیا گیا تھا
وہ بلاشبہ ایک عظیم جرنیل تھا
گوریلہ وارفئیر اور انٹیلیجنس کا انتہائی بہترین استعمال نا اس کی طرح کوئی کر سکا اور شاید نا  کبھی کوئی کر سکے گا
اپنے قلیل سے لشکر اور محدود وسائل کے ساتھ
پے درپے حملوں کے ذریعے اس نے اپنے چھوٹے سے لشکر سے صلیب کو تہہ و بالا کر دیا تھا
سلطان صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ یقیناً دوبارہ پیدا نہیں ہوں گے
لیکن رب تعالٰی نے ان کی زندگی کو ہمارے لئے ایک سبق بنا دیا ہے
ایوبی بننا ہے تو پہلے آپس کے جھگڑوں سے نکلنا پڑے گا
ایوبی کی طرح نڈر اور رحمدل بننا پڑے گا
آپس کے لڑائی جھگڑوں کو پسِ پُشت ڈال کر صرف اپنے مقصد کو سامنے رکھنا ہو گا
ایوبی جیسا تقوٰی پیدا کرنا پڑے گا
اپنے آپکو مستقل مزاج اور عزم کا دھنی بنانا پڑے گا
فلسطین کی سرزمین آج بھی ایک ایوبی کو پکارتی ہے
وہ ایوبی جس کی ضربوں سے کفر کے ایوان لرز جائیں
وہ ایوبی جس کے حیرت انگیز اور برق رفتار حملے کمال کر جائیں
وہ ایوبی جس کی انٹیلیجنس اتنی زبردست ہو کہ کفر کے سارے پلان اور منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں
وہ ایوبی کہ جس کی یلغار برق رفتار ہو
وہ ایوبی جس کا کردار عظیم ہو
اگر ایسا ہوا تو شاید ایسا بھی ہو کہ تم بھی کانپتی ٹانگوں، لرزتے ہونٹوں اور سسکتی آہوں کے ساتھ ایک دفعہ پھر اقصٰی کی دہلیز پر سربسجود ہو جاؤ اور اپنی فتح کے جھنڈے گاڑھ کر ارض فلسطین کو ظلم و ستم سے بچا سکو !!!

No comments:

Post a Comment