23 مارچ 1956
آج پاکستان کا یومِ جمہوریہ ہے۔
پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی جمہوریہ مُلک بنا۔ پاکستان کا پہلا آئین نافذ ہوا۔
پاکستان میں 23 مارچ کو پہلی مرتبہ 23 مارچ 1957 کو منایا گیا تھا ۔اس کی وجہ پاکستان کا یوم جمہوریہ تھا۔اس چھٹی کا کوئی تعلق 23 مارچ 1940 کی قرارداد لاہور سے نہیں تھا کیونکہ قرارداد لاہور 24 مارچ 1940 کو منظور کی گئی تھی ۔یہ ہی وجہ ہے کہ 1948 سے 1956 تک 23 مارچ دوسرے عام دنوں کی طرح ایک دن تھا۔
15اگست 1947 سے 23 مارچ 1956 تک پاکستان ایک طرح سے نِیم آزاد ملک تھا، جس کا سربراہ گورنر جنرل تاجِ برطانیہ کا نمائندہ ہوتا تھا۔
پاکستان نے مکمل آزادی 23 مارچ 1956 کو اس وقت حاصل کی جب دستور ساز اسمبلی کے29 فروری 1956 کو رات 11 بج کر 59 منٹ پر منظور کردہ پہلے آئینِ کے مطابق پاکستان نے برطانوی اقتدار سے مکمل آزادی حاصل کی
تاجدار برطانیہ کے نمائندہ ’ گورنر جنرل ‘ کا عہدہ ختم کر دیا گیا اور پاکستان کو جمہوریہ قرار دیا گیا
گورنر جنرل سکندر مرزا نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پہلے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ 23 مارچ کو یوم جمہوریہ Republic Day قرار دیا گیا۔اس موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا جس پر دستور ساز اسمبلی عمارت (سابقہ سندھ اسمبلی) کی تصویر تھی۔
23 مارچ کو یومِ جمہوریہ Republic Day اگلے دو سال 1957 اور پھر 1958 میں بھی منایا گیا۔
لیکن 07 اکتوبر 1958 کو پاکستان کے پہلے صدر نے خود ہی مارشل لاء لگا کر جمہوریت کی تدفین کردی تو 1959 میں کس منہ سے منایا جاتا ؟
سو اس کے بعد 23 مارچ کو کبھی یومِ پاکستان، کبھی یومِ استقلال اور کبھی یومِ قراردادِ پاکستان کا نام دیا گیا حالانکہ قراردادِ پاکستان 24 مارچ 1940 کو منظور ہوئی تھی۔ مزید یہ کہ 24 مارچ 1940 کو ایک نہیں 4 مختلف قراردادیں منظور کی گئی تھیں
یہ 23 مارچ 1956 کو جاری ہونے والا ڈاک ٹکٹ ہے

No comments:
Post a Comment