امریکی میڈیا اور پاکستانی میڈیا کا موازنہ !!!
امریکہ میں کرونا وائرس کے تقریباً 8000 سے زیادہ کنفرم کیسز موجود ہیں یعنی 8000 کنفرم مریض ہیں کنفرم. 120 کے قریب افراد جان سے جا چکے ہیں تقریباً ملک بند پڑا ہے، معمولاتِ زندگی مفلوج ہیں. امریکہ کی 90 فیصدی ریاستوں میں کرونا وائرس کے کیسز موجود ہیں.
نیو یارک جو کہ امریکہ کا اہم ترین شہر ہے وہاں تقریبا ً3000 مریض موجود ہیں.
اب ذرا امریکہ کا پورے پاکستان سے موازنہ کر لیں جہاں حالات امریکہ کے مقابلے میں الحمدللہ کافی حد تک قابو میں ہیں اگر نہیں ہے تو میڈیا قابو میں نہیں ہے، چند ایک صحافی منہ سے کتا باندھے بدبو پھیلا رہے ہیں تب ہی حالات قابو میں نظر نہیں آتے
جبکہ کرونا وائرس سے بے قابو امریکا میں حالات قابو میں ہیں کیونکہ انکا میڈیا قابو میں ہے امریکی میڈیا حکومتوں کا بازو بنا ہوا ہے اپنے لوگوں کا ہمدرد بنا ہوا ہے. ہر وقت سرکاری بریفنگ، یا مستند ایکسپرٹ چینلز پر موجود رہتے ہیں. حکومت پر کوئی تنقید نہیں، کوئی سیاست نہیں، حکومتی فیصلوں سے زیادہ ان اقدامات کے نتیجے میں عوام پر اثرات اور ان کی حوصلہ افزائی جاری رہتی ہے. کاروبار پر اثرات، لوگوں کی زندگی پر اثرات اور کیسے ان حالات میں حوصلہ بلند رکھا جائے ان باتوں سے لوگوں کو آگاہ رکھا جا رہا ہے
اگر جم بند ہیں تو گھر میں ہی کیسے ورزش کی جائے، کون سی کتابیں پڑھی جائیں، اینزائٹی اور ڈپریشن سے کیسے بچا جائے یہ چل رہا ہے امریکی میڈیا پہ
پروگرامز میں ماہرین تعلیم لوگوں کو مختلف طریقوں سے اپنوں بچوں کو گھروں پر ہی پڑھانے سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں
پہلے چند دن دکانوں پر اشیاء کی کمی کی رپورٹ دکھائی گئی لیکن لوگوں کی پریشانی اور بے چینی کا خیال رکھتے ہوئے وہ بھی اب نہیں دکھائی جاتیں. بڑے بڑے اسٹورز پر ابھی بھی شیلف خالی ہیں لیکن میڈیا پر کوئی رونا دھونا نہیں بلکہ لوگوں کو حالات معمول پر آنے کی تسلی دی جا رہی ہے. ہر روز ایک سرکاری بریفنگ میں پچھلے دن کے مریضوں کی تعداد بتائی جاتی ہے اموات سے متعلق ابہام نہیں پھیلایا جاتا، تمام میڈیا وہی دکھاتا اور بتاتا ہے جس سے عوام میں سکون کی فضاء قائم رہے. لیکن بدقسمتی سے ہمارے میڈیا کا کردار اسکے بالکل برعکس ہے
ہمارے میڈیا کی پوری کوشش ہے کہ عوام میں بے چینی پیدا ہو، عوام بغاوت پر اتر آئے، حکومت کے خلاف باہر نکلے لوگ آپس میں لڑ پڑیں اور پاکستان میں افراتفری پھیل جائے. خدا کے لیے اگر پیمرا والے اپنے اپنے ضمیر بیچ کر سو رہے ہیں تو پاکستان کی خاطر آپ لوگ ہی پاکستانی میڈیا کا بائیکاٹ کرکے انکی کمر توڑ سکتے ہیں آپ ہی بسم اللہ کیجیے انہیں انکی اوقات دکھا دیجیے۔ زندہ قوم اور جیتے جاگتے انسان ہونے کا کوئی ایک تو ثبوت دیجیے !!!

No comments:
Post a Comment