غزوہ بدر میں حضرت مقداد رضی اللّه عنہ نے فرمایا
ہم موسیٰ علیہ السلام کی امت کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ آپ اور آپ کا رب خود جا کر لڑیں ہم تو یہیں بیٹھے ہوئے ہیں بلکہ ہم آپ کے دائیں سے، بائیں سے، سامنے سے اور پیچھے سے لڑیں گے پھر آپ نے اعلان کیا کہ ہم لوگ واقعی آپ کے تابعدار ہوں گے، جہاں آپ ﷺ کا پسینہ گرے گا وہاں ہم اپنا خون بہا دیں گے
بقول شاعر
غلامانِ محمد جان دینے سے نہیں ڈرتے
یہ سر کٹ جائے یا رہ جائے، پروا نہیں کرتے
حضرت مقداد رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ یوم بدر میں میرے پاس ایک گھوڑا تھا جس کا نام "سبحہ" تھا
"قاسم بن عبد الرحمان سے مروی ہے اللہ کی راہ میں سب سے پہلے جس شخص کو اس کے گھوڑے نے اللّه کی راہ میں دوڑایا وہ حضرت مقداد بن الاسود رضی اللّه عنہ ہیں 💞
(طبقات ابن سعد حصہ سوم 315)

No comments:
Post a Comment