19 رمضان المبارک 40 ہجری
27 جنوری 661
حسنین کے بابا پہ فجر کی نماز میں حملہ ہوتا ہے
کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم
رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین
یہ رمضان المبارک کی 19 ویں فجر تھی اور جنوری 661 کی 27 تاریخ۔ کوفہ کی مرکزی جامع مسجد کا مصلی ہے۔سیدہ کائنات کے زوج اور زینب و ام کلثوم کے بابا جان ہیں ۔سیدنا مولائے کائنات علی المرتضی ابن ابو طالب کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم
ایک بدبخت ابن ملجم نے کل کائنات کے مولا کو زہر آلود خنجر کے وار سے عین حالت نماز میں زخمی کر دیا ہے
جب آپ کے قاتل کو گرفتار کرکے آپ کے سامنے لایا گیا تو آپ نے اپنے دونوں فرزندوں حضرت حسن اور حضرت حسین کو ہدایت فرمائی کہ یہ تمہارا قیدی ہے اس کے ساتھ کوئی سختی نہ کرنا جو کچھ خود کھانا وہ اسے کھلانا۔ اگر میں اچھا ہو گیا تو مجھے اختیار ہے میں چاہوں گا تو سزا دوں گا اور چاہوں گا تو معاف کردوں گا اور اگر میں دنیا میں نہ رہا اور تم نے اس سے انتقام لینا چاہا تو اسے ایک ہی ضرب لگانا، کیونکہ اس نے مجھے ایک ہی ضرب لگائی ہے اور ہر گز اس کے ہاتھ پاؤں وغیرہ قطع نہ کیے جائیں، اس لیے کہ یہ تعلیم اسلام کے خلاف ہے
یہ ہے اہل بیت کا کردار
یہ سیدوں کی روایت ہے
یہ ہی تو اسلام ہے
سیدنا علی المرتضی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم کا یومِ شہادت 21 رمضان المبارک 40 ہجری بمطابق 29 جنوری 661 عیسوی ہے

No comments:
Post a Comment